کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔

دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ لوڈر رکشہ الٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ متوفی لوڈر رکشے کا ڈرائیور تھا۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کیا

واضح رہے بھارتی فوجی 1989ء میں مسلح تحریک شروع ہونے سے اب تک 96 ہزار 480 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں جن میں سے 7408 دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے دو افراد کو دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم بھی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 2819 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔فوجیوں نے تین مکانات کو بھی تباہ کر دیا۔ واضح رہے بھارتی فوجی 1989ء میں مسلح تحریک شروع ہونے سے اب تک 96 ہزار 480 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں جن میں سے 7408 دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کئے گئے۔ شہادتوں کے باعث 22 ہزار 991 خواتین بیوہ اور 108007 بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 179755 شہریوں کو گرفتار کیا جبکہ 11ہزار269خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ فوجیوں نے ایک لاکھ 10ہزار 562 رہائشی مکانات اور عمارتوں کو بھی تباہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے
  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی
  • یونان کشتی حادثہ 2023؛ ایف آئی اے کے متعدد افسران و اہلکار برطرف
  • بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کیا
  • کراچی: منوڑہ میں 2 کشتیوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق
  • کراچی کے کیماڑی میں2مسافر لانچیں ٹکراگئیں؛خاتون جاں بحق
  • کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا