Jasarat News:
2025-10-16@13:55:59 GMT

دو سال بعد ٹائٹن آبدوز حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

دو سال بعد ٹائٹن آبدوز حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے متعلق امریکا نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ حادثہ ناقِص انجینئرنگ اور حفاظتی کوتاہیوں کا نتیجہ تھا۔

امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی رپورٹ کے مطابق، جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران آبدوز کے تباہ ہونے کی بنیادی وجہ اس کے کاربن فائبر ڈھانچے کی کمزور پائیداری تھی، جو سمندری دباؤ برداشت نہیں کر سکا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آبدوز تیار کرنے والی کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز کو روانگی سے قبل مکمل ٹیسٹنگ نہیں کی تھی اور نہ ہی حفاظتی اصولوں پر عمل کیا۔ کمپنی کو آبدوز کی حقیقی طاقت اور دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ کمپنی کے بانی اسٹوکٹن رش نے اپنے ایک ملازم کی جانب سے اُٹھائے گئے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اگر کوسٹ گارڈ مسئلہ بنے تو میں ایک کانگریس مین خرید لوں گا۔”

رپورٹ کے مطابق، حادثے کے بعد ایمرجنسی رسپانس پروٹوکولز پر بھی عمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے آبدوز کو جلد تلاش نہیں کیا جا سکا۔

این ٹی ایس بی کی یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست 2025 میں جاری کردہ رپورٹ سے مطابقت رکھتی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ آبدوز کے حفاظتی معیار انتہائی ناقص تھے اور انسپکشن میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

امریکی حکام نے چھوٹی آبدوزوں کے لیے نئے قوانین بنانے کی سفارش کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ 18 جون 2023 کو ٹائٹن آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔ آبدوز میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت پانچ افراد سوار تھے، جو سب ہلاک ہوگئے۔

یہ آبدوز کاربن فائبر اور ٹائٹینیم سے تیار کی گئی تھی اور اسے چلانے کے لیے ویڈیو گیم کنٹرولر استعمال کیا جاتا تھا۔

a.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغانستان اپنے معاملات کو ترجیح دے ، بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ‘ پاکستان : سرحددوسرے روز بھی بند

چمن (آئی این پی )پاکستان‘ افغان کشیدگی کے بعد چمن ‘طورخم ‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی کے مقام پر براہمچہ کے مقام پر بھی افغان سرحد  پیر کو دوسرے روز بھی مکمل بند رہی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے‘سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے مراکز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23سپوت شہید جبکہ 29زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے موثر جواب کے نتیجے میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے طالبان حکومت کے ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے داخلی معاملات پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے طالبان حکمت کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ ہم افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق معاملات کو ترجیح دیں اور اپنے دائرہ اختیار سے باہر کے امور پر تبصرے سے گریز کریں۔ ترجمان نے کہا کہ دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل کرنا بین الاقوامی سفارتی روایات کے مطابق ضروری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ طالبان حکومت دوحہ عمل کے دوران عالمی برادری سے کئے گئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔ طالبان حکومت کو اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ اس کے علاوہ حکومت کو بے بنیاد پراپیگنڈے میں ملوث ہونے کی بجائے ایک جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جانے والی آبدوز ’ٹائیٹن‘ کیوں تباہ ہوئی؟ وجوحات سامنے آگئیں
  • افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے
  • باغبانپورہ: باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی، حناپرویزبٹ کا نوٹس
  • اب تک امیر تحریک لبیک اور ان کے بھائی کا کسی کو علم نہیں، حقائق سامنے آنے چاہئیں، مفتی منیب الرحمن
  • افغانستان اپنے معاملات کو ترجیح دے ، بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ‘ پاکستان : سرحددوسرے روز بھی بند
  • ترکی اور عراق کی شدید مخالفت کی وجہ سے نیتن یاہو نے غزہ سمٹ میں شرکت منسوخ کردی، رپورٹ
  • نیتن یاہو نے "غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب" میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • سی ڈی اے کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف