جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال‘ ٹرمپ کردار ادا کریں‘ سوڈانی فوج
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دے دیا۔ وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو عرف حمیدتی کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے ، وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ماضی کی جنگ بندیوں کو اپنی فورسز تک اسلحہ کی ترسیل کے لیے استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو کا تازہ بیان بین الاقوامی برادری کو دھوکا دینے اور اپنا تشخص بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا پیش کردہ روڈ میپ ہی جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے الفاشر اور بارا شہروں میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا۔ یا درہے کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں یک طرفہ انسانی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس میں 3ماہ تک دشمنی روکنے اور ایک بین الاقوامی نگرانی کے نظام پر رضامندی شامل تھی۔ دوسری جانب سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈانی قوم میں جاری جنگ رکوانے میں کرداد ادا کریں۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی وہ لیڈر ہیں جن پر سوڈان کے لوگ متفق ہو سکتے ہیں اور ٹرمپ ہی ایسا فیصلہ کن اور براہ راست کردار ادا کر کے اس تصادم کو رکوا سکتے ہیں تاکہ ہماری جاری پریشانیوں میں کمی ہو سکے۔ سوڈان کی خودمختار ریاست اپنے لوگوں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ان کو نسل کشی کرنے والی میلشیا کے جبر اور ظلم سے بچا سکیں۔ واضح رہے آرمی چیف البرہان جس حکومت کی نمائندگی کرتے ہی اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ رواں سال امریکا نے سوڈانی فوج کے خلاف لڑنے والی آر ایس ایف کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ار ایس ایف پر سودان کے علاقے دارور اور مغربی حصے میں نسل کشی کے ارتکاب کا الزام لگایا جاتا ہے۔ سوڈان کی یہ جنگ سوڈانی فوج کے خلاف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورس اپریل 2023 سے لڑ رہی ہے۔ امریکا اور امارات، سعودی عرب کے علاوہ مصر کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں شروع کر چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریپڈ سپورٹ فورسز سوڈانی فوج کا اعلان فوج کے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔