Jasarat News:
2025-11-28@01:21:19 GMT

فرانس کا فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فرانس کے صدر ماکروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے موسم گرما سے فوج میں نئی رضا کارانہ فوجی سروس متعارف کروائیں گے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ فوج میں رضا کارانہ سروس 18 سے 19 سال کے نوجوانوں کے لیے ہوگی۔ یہ فوجی رضا کار صرف فرانسیسی علاقے میں خدمات انجام دیں گے۔ صدر ماکروں نے مزید کہا کہ 2030 تک فرانسیسی فوج میں 10 ہزار نوجوان رضاکار بھرتی کرنے کا ہدف ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوج میں

پڑھیں:

نوجوان طبقہ ووٹ کے درست استعمال سے جمہوری عمل کو مضبوط بناسکتا ہے،مسعودقریشی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلعی الیکشن کمشنر مٹیاری مسعود احمد قریشی نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ ووٹ کے درست استعمال سے جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، کیونکہ ملک کی ترقی، بہتر حکمرانی اور پائیدار جمہوریت کا انحصار ووٹر کے بروقت اور صحیح فیصلے پر ہوتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدرسہ جامعہ غوثیہ طاہریہ مٹیاری میں ووٹ کی اہمیت سے متعلق منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی الیکشن کمشنر نے طلبہ کو ووٹ کی طاقت اور اس کی اہمیت بابت آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ووٹ کا شعور ہونا بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ ہم اپنا ووٹ درست نمائندے کو دے کر ہی بہتر مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے ترقی کا سفر ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مٹیاری میں ووٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہر ماہ ضلعی سطح پر سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مدارس، اسکول، کالج اور یونین کونسلیں شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ باشعور عوام اور سماجی ذمہ دار طبقات بھی ووٹ کے شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، خصوصاً نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب میں مولوی حافظ عبدالطیف سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • فرانس: سابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا اعلیٰ ترین عدالت سے بھی برقرار
  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے لیے رابطے
  • نوجوان طبقہ ووٹ کے درست استعمال سے جمہوری عمل کو مضبوط بناسکتا ہے،مسعودقریشی
  • اکثر فرانسیسیوں کی رائے ہے کہ روس ان کے ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، سروے
  • پشاور: کچے کے ڈاکوؤں سے تاوان کے بعد نوجوان محفوظ گھر پہنچ گیا
  • پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو غلط بیانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
  • برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ
  • عدالت عظمیٰ کے ججز کی طے شدہ آسامیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • محرابپور،گیس سلنڈردھماکا،نوجوان زخمی