پیروکے سابق صدر مارٹن وزکاراکو رشوت لینے پر 14 سال کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکاراکو مقامی عدالت نے رشوت لینے پر 14 سال کی سزا سنا دی۔ مارٹن وزکارا نے موکیگوا کے گورنر کی حیثیت سے 2011ء سے 2014ء کے دوران تعمیراتی کاموں میں 6 لاکھ 76ہزار ڈالر کی رشوت لی، انہوں نے 2021ء کے انتخابات میں سب زیادہ ووٹ لے کر کانگریس کی نشست جیتی تھی۔ واضح رہے کہ پیرو میں 3دیگر سابق صدور بھی جیل میں ہیں۔ الیخانڈرو ٹولیڈو اور اولانتا ہمالا بدعنوانی کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ پیڈرو کاستییو بغاوت کے الزامات پر زیر حراست ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔