کرکٹ پر سیاست بھارت کو مہنگی پڑگئی، عالمی ایونٹ کی میزبانی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کھیلوں میں سیاست کرنے اور نفرت کے بیج پھیلانے والے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور سبکی اٹھانی پڑی۔تفصیلاے کے مطابق بھارت اگلے برس ہونے والے اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔40 برس سے زائد العمر کرکٹرز کا میگا ایونٹ اب گیانا میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کی معروف ٹیمیں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ رواں سال اوور40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔
افتتاحی میچ ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم پر میزبان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویٹرنز ٹیم کی قیادت سابق ممتاز آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کئی معروف کرکٹرز 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہیں۔
یکم دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے،کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ اف دی ورلڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کردی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کیخلاف جیت کیلیے پلان تیار ہے، زمبابوین کپتان
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کیلیے پورا پلان تیار ہے۔
راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد سکندر رضا کا کہنا تھا کہ قومی شرٹ پہن کر صرف جیت کا ہی سوچتے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا خود ہی جوش و جذبہ پیدا کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے رواں سال 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، زیادہ میچز ہارے ضرور ہیں مگر ہر بڑی ٹیم کو بھرپور چیلنج کیا۔ مسلسل کرکٹ کھیلنا ٹیم کی بہتری کا ذریعہ بنتا ہے، سری لنکا کو سہ ملکی سیریز میں شکست دینا حالیہ محنت کا نتیجہ ہے۔
کپتان سکندر رضا کا مزید کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسپیشلسٹ کھلاڑی اہمیت رکھتے ہیں، بیٹنگ اوسط سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ اہم ہے۔ کم گیندوں پر زیادہ رنز بنانا اصل فن ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے سکندر رضا نے کہا کہ جیتنے کا پورا پلان تیار ہے۔ پاکستان میں موسم کرکٹ پر بہت اثر انداز ہوتا ہے، سردیوں میں سورج کم نکلتا ہے اور اوس پڑتی ہے جس سے پچ اور کنڈیشنز بدل جاتی ہیں۔
سکندر رضا نے راولپنڈی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما جیسی مشکل صورتحال میں بہترین پچ اور آؤٹ فیلڈ بنا کر قابلِ ستائش کام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے اسٹیٹس سے زیادہ زمبابوے کی جیت اہم ہے، ٹیم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں سے محظوظ ہوتی ہے۔ اپنے 300ویں انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو جیت دلانا میرے لیے بہت خاص ہوگا۔