سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے کا آمنا سامنا ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز آج راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتان موجود تھے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سیریز میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کرے گی، جبکہ اسکواڈ میں ایسے آل راؤنڈرز شامل ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے، جبکہ سری لنکا کے کپتان دسُون شناکا نے کہا کہ ٹیم ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے دو کھلاڑی بیماری کے باعث سہ ملکی سیریز میں شرکت کیے بغیر ہی وطن واپس جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی روانگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔