Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:59:31 GMT

سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی (صغیر چوہدری )سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز پہلے میچ مئں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دیپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہزمبابوے نے 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ۔برین بینیٹ 49 رنز،سکندر رضا 34 رنز ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ،ٹیڈیموناشے مرومانی 30 رنز،برینڈن ٹیلر 14 رنز،ریان برل 08 رنز،ٹونی منیونگا 03 رنز،تاشنگا مسکیوا 02 رنز ،بریڈ ایونز 02 رنز،ٹینوٹنڈا ماپوسا 01 رن بنایا اور رچرڈ نگاراوا 01 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے باولنگ کرتے ہوئے محمد نواز نے اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو ہویلین کی راہ دکھائی جبکہ ،ابرار احمد،سلیمان مرزا ،صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان نے 19.

2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ حدف 151 رنز مکمل کئے پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر فخر زمان نے 44 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،صائم ایوب نے 22 ،محمد نواز نے 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور صوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی ۔صاحب زادہ فرحان نے 16 رنز جبکہ سلیمان علی آغا 01 رن بنا سکے لیکن ،بابر اعظم کوئی رنز نا بنا سکے زمبابوے کے باؤلر براڈ ایونز نے دو وکٹ جبکہ ،ٹینوٹنڈہ ماپوسا،گریم کریمر،رچرڈ نگاراوا ایک،ایک وکٹ حاصل کی پاکستان کے محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ناٹ ا و ٹ رہے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا