ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان آج ٹکراؤ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی:
ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔
ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔
اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔
دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے ہاتھوں میں ہوگی، پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آئی لینڈرز ٹرائنگولر سیریز میں اچھی کار کردگی کیلیے پراعتماد ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرائی نیشن سیریز: پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سےہرادیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز: پہلے ٹی20میں زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لئے 178رنز کا ہدف
قبل ازیں، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین واپس لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔