شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو کیا مشکلات پیش آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زندگی کے کٹھن لمحات سے متعلق لب کشائی کردی۔بولی وڈ کی مشہور فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’اپ نے یوٹیوب چینل سرونگ اِٹ اپ وتھ ثانیہ‘ میں ٹینس اسٹار نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدی کے بعد زندگی کے تکلیف دہ مرحلے سے متعلق گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فلمساز فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل والدہ ہیں۔ سنگل والدہ ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں۔ ہم سب کے ساتھ ہمارے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو کیمرا پر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن ایک ایسا موقع تھا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں اور فرح خان ان کے سیٹ پر آئیں اور اس کے بعد ثانیہ نے لائیو شو کیا۔ اگر فرح نہ آتیں تو وہ شو نہ کر پاتیں۔فرح خان نے بتایا کہ وہ بہت ڈر گئیں تھیں۔ انہوں نے ثانیہ کو پہلے کبھی پینک اٹیک میں نہیں دیکھا تھا۔واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔
دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔
دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔
درخواست کیسے دیں؟
اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔