ثانیہ کو بہت مشکل وقت میں دیکھا، انہیں پینِک اٹیک بھی ہوئے: فرح خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان سے گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت پر بات کی۔ثانیہ نے اپنی بہترین دوست اور معروف فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’سرونگ اِٹ اپ ود ثانیہ‘ میں بات چیت کی اور طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل مدر ہیں، سنگل مدر ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں، ہم سب کے ساتھ ہماری اپنی اپنی زندگی کے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔اس دوران ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو کیمرے پر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن ایک ایسا موقع تھا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں اور فرح خان ان کے سیٹ پر آئیں، اس کے بعد لائیو شو کیا، اگر فرح نہ آتیں تو وہ شو نہ کر پاتیں۔فرح خان نے بتایا کہ وہ بہت ڈر گئیں تھیں کیونکہ انہوں نے ثانیہ کو پہلے کبھی پینک اٹیک (گھبراہٹ کے دورے) پڑتے نہیں دیکھا تھا، انہوں نے ثانیہ کو ان کے سب سے مشکل وقت میں دیکھا۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان 2024 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ