Nawaiwaqt:
2025-11-12@11:56:39 GMT

افغانستان کے متعلق، جنید اکبر نے بڑا انکشاف کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

افغانستان کے متعلق، جنید اکبر نے بڑا انکشاف کر دیا

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ آج ہونے والے امن جرگے میں 20 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے اور تمام پارٹیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی حامی بھری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان واقعات کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے۔جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کےوجود کو تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ اس فورم پر جرگہ ہو رہا ہے، میں اس سے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، ہم امن کےلیے اکٹھے ہیں، امن کے لیے ہزار اختلاف بھلا کر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھےہیں، دہشتگردی کا مسئلہ سب سے پہلے نمبر پر ہے۔  اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبےکی بات نہیں کر رہا، دہشتگردوں سےکوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے، جن لوگوں نے ہمارے بچوں کے سر کاٹےہیں ان کو کوئی معافی

نہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جنید اکبر کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی اصول پسند، تہذیب کی علامت اور باوقار شخصیت تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم بالکل چاہتے ہیں کہ ادارے ہمارے ساتھ بیٹھیں،جنید اکبر
  • مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلیں: ایرانی وزیر خارجہ
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • ڈاکٹر فواد نے یوسی 7 میں جنید زاہدی شہید پارک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
  • ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے: جنید اکبر
  • ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے،جنید اکبر
  • انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
  • میٹا سے متعلق بڑا انکشاف: جعلی اشتہارات سے سالانہ 16 ارب ڈالر کی حیران کن کمائی