ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد حیدر کی حفاظتی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد حیدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہزاد حیدر کی سات دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس عبہر گل نے کی۔
سماعت کے دوران شہزاد حیدر کے وکیل امجد بسمل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کرپشن کے بے بنیاد الزامات کےتحت بلاجواز مقدمہ درج کیاگیا۔
موقف میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کبھی اسلام آباد تعینات ہی نہیں رہا۔ متعلقہ عدالت ثبوتوں کےساتھ پیش ہوکراپناموقف واضع کرنا چاہتا ہوں۔
موقف میں مزید کہا گیا کہ عدالت پیش ہوتے وقت گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے جسے عدالت نے بعدازاں قبول کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت منظور
پڑھیں:
لیاقت محسود کی ضمانت میں 13نومبر تک توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ساؤتھ میںگارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سینوجوان کی ہلاکت عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی ضمانت میں 13نومبر تک توسیع کردی ۔ملزم لیاقت محسود عدالت میں پیش ہوا جہاں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کردی گئی مدعی عبدالقار میمن کے وکیل کاکہ اتھا کہ ملزم کا سی آر او کرایا جائے جبکہ اے ٹی اے کی دفعات کا اضافہ کیا جائے۔