کراچی:

ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملزم لیاقت محسود کی ضمامت میں توسیع کردی۔

رامسوامی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں  ہوئی، جہاں  فاضل جج کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے مقدمے کے ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر کو مقرر کردی۔

پولیس کے مطابق لیاقت محسود کے خلاف حادثے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد کا الزام ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہنگامہ آرائی لیاقت محسود

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد