اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔

اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس

الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تو بات چیف افسر تک پہنچ گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں وہ تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلر بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے۔

ظفر اقبال  نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام ایشو کیا، حدبندیاں کی گئیں۔

اسپیشل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پہلے مخصوص نشستوں کے باعث شیڈول جاری نہیں کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اب تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں، انتخابی مواد سمیت حلقہ بندیاں مکمل ہیں، اس سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں چلتا رہا ہے اور فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا، ہم پر پابندی نہیں ہے کہ سیکریٹری یونین کونسلز کے ذریعے ہی انتخابات کرائیں، تین صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والے ہیں، پنجاب سے متعلق معاملہ حل ہوچکا ہے جلد وہاں انتخابات ہوجائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی حکومت کا قیام نہیں ہوا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جس پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کہا جاسکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ مذاق تو نہیں ہے ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں، اب تو لحاظ کیا ہے کہ کسی کو ان پرسن نہیں بلایا گیا، سیکرٹری داخلہ کو کہا تھا اس کو سنجیدگی سے لیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر اب ہم فیصلہ ہی جارہی کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات؛ یاسمین راشد  کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • احتجاج کے مقدمات میں عدالت کا فیصلہ، بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری روک دی
  • احتجاج پر مقدمات؛ عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، ہنگامہ آرائی کیس میں لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
  • لاہور ہائیکورٹ: جسٹس فاروق حیدر نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی سماعت سے معذرت کر لی
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لیاقت محسود کی ضمانت میں 13نومبر تک توسیع