اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تو بات چیف افسر تک پہنچ گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں وہ تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلر بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے۔
ظفر اقبال نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام ایشو کیا، حدبندیاں کی گئیں۔
اسپیشل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پہلے مخصوص نشستوں کے باعث شیڈول جاری نہیں کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اب تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں، انتخابی مواد سمیت حلقہ بندیاں مکمل ہیں، اس سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں چلتا رہا ہے اور فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا، ہم پر پابندی نہیں ہے کہ سیکریٹری یونین کونسلز کے ذریعے ہی انتخابات کرائیں، تین صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والے ہیں، پنجاب سے متعلق معاملہ حل ہوچکا ہے جلد وہاں انتخابات ہوجائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی حکومت کا قیام نہیں ہوا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جس پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کہا جاسکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مذاق تو نہیں ہے ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں، اب تو لحاظ کیا ہے کہ کسی کو ان پرسن نہیں بلایا گیا، سیکرٹری داخلہ کو کہا تھا اس کو سنجیدگی سے لیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر اب ہم فیصلہ ہی جارہی کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن فیصلہ محفوظ اسلام آباد نے کہا کہ
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔