عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.
— PTI (@PTIofficial) November 11, 2025
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ جس طرح مئی 2025 میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی طرح اس بار بھی دشمن کو ناکامی ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی کے حامل فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا
اس کے علاوہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد دھماکا بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی ناسور وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد دھماکا بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی ا ئی دہشتگردی وی نیوز بیرسٹر گوہر اسلام آباد پر حملہ
پڑھیں:
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔
30 ستمبر 2025 کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کےافغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، کوئٹہ، ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ) حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرنارتھ (کوئٹہ) پرحملہفتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔