data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روم: اطالوی فیشن ہاؤس پراڈا (Prada) نے ایک نئی پروڈکٹ متعارف کراتے ہوئے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے،  برانڈ نے 775 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) قیمت کی ایک سیفٹی پن مارکیٹ میں پیش کی ہے، جسے کمپنی نے Crochet Safety Pin Brooch  کا نام دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سیفٹی پن پیتل سے تیار کی گئی ہے اور رنگین قروشیے (crochet) سے لپٹی ہوئی ہے، جس پر پراڈا کا مشہور مثلثی (triangular) لوگو لگا ہے،  برانڈ کے مطابق اسے لباس پر بطور فیشن ایکسیسری پہنا جاسکتا ہے۔

  صارفین نے اس مہنگی سیفٹی پن پر خوب طنز و مزاح کا سلسلہ شروع کردیا،  عام طور پر 200 سے 250 روپے کے درمیان ملنے والے سیفٹی پن کے مقابلے میں پراڈا کی اس شے کی قیمت نے لوگوں کو حیران کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا بڑے برانڈز واقعی ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ تو ویسی ہی قروشیے کی پن ہے جیسی میری دادی ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں، پراڈا کی اس نئی فیشن شے نے جہاں فیشن کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں عام صارفین کے لیے یہ ایک نئی مثال بن گئی ہے کہ فیشن کی دنیا میں معمولی چیز بھی کس طرح لاکھوں کی قیمت اختیار کرلیتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیفٹی پن

پڑھیں:

27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔

27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔

مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار 8 لاکھ 32ہزار سےزائدکاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب