سال 2025 کا عظیم اور روشن ’سپر مون‘ آسٹریلیا میں نمودار
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آسٹریلیا میں نمودار ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے بونڈائی بیچ پر’ سپرمون‘ کا شاندار نظارہ، شہریوں نے خوشی منائی گئی، نومبر کے سپرمون نے رات کو دن بنا دیا،ساحل پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ زمین کے قریب ترین فاصلے پر روشن چاندفوٹوگرافروں کیلئے یادگار لمحہ بن گیا، شہریوں نے چھتوں اور ساحلوں سے سپرمون کا منظر خوب انجوائے کیا۔
دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے کہا کہ یہ سال کا سب سے روشن سپرمون ہے، یہ رواں سال کے 3 سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ آسمان کو جگمگا دیا۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سپرمون کے عروج پر چاند کا زمین سے فاصلہ 2لاکھ 21 ہزار 817 میل رہ جائے گا، چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سال کا سب سے روشن اور بڑا سُپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا
فائل فوٹوآسمان پر آج سال کا سب سے روشن اور بڑا سپر مون جلوہ گر ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ رواں سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جو اپنے غیر معمولی حجم اور چمک کے باعث نمایاں رہے گا، آج چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن لگے گا۔
ماہرین کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار کے سب سے قریب فاصلے پر پہنچ کر مکمل چاند کی حالت میں ہوتا ہے، اس موقع پر چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔
ترجمان کے مطابق آج شام 6 بج کر 19 منٹ پر چاند اپنی زیادہ سے زیادہ چمک پر ہوگا اور زمین سے اس کا فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، اس نزدیکی کی بدولت چاند اپنے معمول سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
بیور مون کا نام شمالی امریکا کی روایات سے منسوب ہے
یہ سپر مون رواں سال کا دوسرا واقعہ ہے، جبکہ تیسرا سپر مون دسمبر میں دیکھا جا سکے گا، ماہرینِ فلکیات کے مطابق بیور سپر مون کو اس سال کا سب سے بڑا اور درخشاں چاند قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں موسمِ سرما کے صاف اور شفاف آسمان کی وجہ سے یہ نظارہ خاص طور پر واضح ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنیوں سے دور علاقوں میں یہ منظر سب سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے گا۔