آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پرتھ(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار پیٹ کمنز کی جگہ پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹریوس ہیڈ نائب کپتان ہوں گے۔
بیٹر جیک ویڈرلڈ، باؤلرز برینڈن ڈاگیٹ اور شان ایبٹ ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کریں گے، جیک ویڈرلڈ اور مارنوس لبوشین میں سے کوئی ایک بیٹر عثمان خواجہ کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کرے گا۔
کمر کی سرجری سے بحالی کے بعد اسکواڈ میں آنے واپس والے آل راؤنڈرز کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر ’بیگی گرین‘ کیپ پہنیں گے، وکٹ کیپر ایلکس کیری کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جب کہ جوش انگلِس ان کے متبادل ہوں گے۔
فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ، اسپنر نیتھن لائن، اور سیمرز مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولنڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
کوئنز لینڈ میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا کہ انہیں امید ہےکہ کمر کی انجری کا شکار پیٹ کمنز سیریز کے بقیہ میچز میں ہمیں دستیاب ہوں گے، جیک ویڈرلڈ کے انتخاب پر جارج بیلی نے کہا کہ بیٹر کی گزشتہ 18 ماہ کی کارکردگی ’انتہائی شاندار‘ رہی ہے اور ان کا کھیلنے کا انداز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نہایت موزوں ہے۔
جب ان سے حتمی الیون کے بارے میں پوچھا گیا تو چیئرمین سلیکٹرز نے جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اسکواڈ ہے، آج 5 نومبر ہے اور پہلا ٹیسٹ میچ 21 تاریخ کو شروع ہوگا، ٹاس ہونے تک ہمیں حتمی پلیئنگ الیون کے بارے میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کرنے والے سیم کونستاس کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
تاریخی ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک برسبین کے گیبا میں شیڈول ہے، تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد روایتی ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
5 میچز پر مشتمل یہ سیریز 7 ہفتوں میں مکمل ہوگی اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی قیادت میں ستمبر میں ہی اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :