2025-11-05@18:25:04 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں»:
خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وفد آج مذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، کل افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو۔ انہوں نے27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے،اعتراضات کئے ہیں،...
بیان میں جموں و کشمیر کو غلط طور پر بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ دیا گیا ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق اور علاقے کی قانونی حیثیت سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی ماہرین نے نئی دہلی میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور...
لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ لمحے کا باعث بنے، جب وہ بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ بیٹھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب راشد خان ایک گیند پر واضح طور پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم آؤٹ ہونے کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کا مطالبہ کیا۔ امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل بی ڈبلیو نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں، جس پر راشد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ AFG CAPTAIN RASHID KHAN TAKING REVIEW AFTER...
ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
سٹی 42 : رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے افراد کو تسلی دینے کیلئے وادی نیلم پہنچ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے جورا، شاہکوٹ ،بگنہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے گھر بھی گئے۔ مشیر وزیر اعظم نےشہداء کے ورثاء سےملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا، انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثاء کو 01 کروڑ روپے...
پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ...
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں پارلیمانی راہنما کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
سٹی42: پنجاب کے شہروں میں انسداد دہشت گردی کے ادارہ سی ٹی ڈی نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور...
نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے...
کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع...
پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
اسلام آباد: پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پانی سپلائی کرنے والے دو ٹینکرز کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ایک ٹینکر کو نذرِ آتش کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم مُسلح افراد نے بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو اغواء کر لیا جبکہ تحصیل شیواہ میں پانی والے ٹینکرز قبضہ میں لیکر ایک کو آگ لگا دی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 5 غیر مقامی افراد کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا...
شمالی وزیرستان میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 6 افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم مُسلح افراد نے بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو اغواء کر لیا جبکہ تحصیل شیواہ میں پانی والے ٹینکرز اغوا کرکے ایک کو اگ لگا دی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 5 غیر مقامی افراد کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پانی سپلائی کرنے والے دو ٹینکرز کو اغواء کرلیا جبکہ ایک ٹینکر کو نذرِ آتش کر دیا۔
