’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ لمحے کا باعث بنے، جب وہ بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ بیٹھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب راشد خان ایک گیند پر واضح طور پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم آؤٹ ہونے کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کا مطالبہ کیا۔ امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل بی ڈبلیو نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں، جس پر راشد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
AFG CAPTAIN RASHID KHAN TAKING REVIEW AFTER GETTING CLEAN BOWLED ????♂️????
SECOND BEST ASIAN TEAM FOR A REASON ????????#AFGvSL #AsiaCup pic.
— Amir (@khano_3) September 18, 2025
راشد خان کے اس ردِ عمل پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف میمز اور تبصرے دیکھنے میں آئے۔ کچھ صارفین نے اسے ’کنفیوز کپتانی‘ قرار دیا، جبکہ کئی نے اس لمحے کو میچ کا سب سے دلچسپ واقعہ کہا۔
عامر قریشی نے لکھا کہ آج راشد خان نے کلین بولڈ ہو کر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آج راشد خان نے کلین بولڈ ہو کر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ???????? pic.twitter.com/SK0DNznov4
— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) September 18, 2025
ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا ’پیچھے تو دیکھو راشد خان‘۔
Peecha to dekho Rashid Khan ????????
My man is taking Review after getting Bowled Out ????#AsiaCup2025 pic.twitter.com/RrlEvwkAGT
— Over Thinker Lawyer (@Mujha_q_Nakala) September 18, 2025
عثمان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ تو راشد خان کا ’موئے موئے‘ ہو گیا۔
MOYE MOYE for Rashid Khan! ????#SLvAFG | #AsiaCup2025
pic.twitter.com/SiCgJdSA5z
— Usman (@jamilmusman_) September 18, 2025
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 ڈی آر ایس راشد خان سری لنکا بمقابلہ افغانستان کلین بولڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 ڈی آر ایس سری لنکا بمقابلہ افغانستان کلین بولڈ بولڈ ہو
پڑھیں:
کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
اسکرین گریبکراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔
پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا لاپتہواضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دلہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دلہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دلہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر 4 پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیرِ استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔