چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز

ڈھاکہ(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عسکری قیادت نے مختلف سطحوں پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ بات چیت میں مشترکہ تربیتی مشقوں اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات سے استفادے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں دونوں جانب سے نوٹ کیا گیا کہ متعدد پلیٹ فارمز سے تفرقہ انگیز اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس صورتحال میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مل کر سامنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اسکے علاوہ جعلی، جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈے کے خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے تعاون اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا راولپنڈی: توہین ازواج مطہرات کیس میں سزا کیخلاف اپیل، ملزمہ کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم استعفی تب دینگے جب جیل سے بانی پی ٹی آئی آئے گا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد دفاعی تعاون بنگلادیش کے کے آرمی چیف بڑھانے پر

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی جنرل وقارالزمان سے ملاقات، دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے جیسے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ملاقات میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ مختلف پلیٹ فارمز پر گمراہ کن اور تقسیم پیدا کرنے والی معلوماتی مہمات ایک ابھرتا ہوا چیلنج بن چکی ہیں۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین  جوائنٹ  چیفس جنرل ساحر  شمشاد مرزا  کی بنگلہ دیش کے  آرمی  چیف سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد کی جنرل وقارالزمان سے ملاقات، دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ,اہم ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • پاک فوج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش میں عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں