زونگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے مابین پاکستان میں کلاؤڈ و ڈیجیٹل سروسز فراہمی کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی، زونگ فورجی نے پاکستان میں کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل آئی سی ٹی سروسز کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) پاکستان کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کر لی ہے۔
اس شراکت کے تحت زونگ آئی سی بی سی کے آپریشنل اور سیکورٹی تقاضوں کے مطابق تیار کردہ کلاؤڈ پلیٹ فارم، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور مکمل محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ یہ تمام سروسز زونگ فورجی کے اسلام آباد میں قائم پاکستان کے جدید ترین ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سینٹر (HPCC) میں فراہم کی جائیں گی۔
اس تعاون کے دائرہ کار میں وائی فائی اور انٹرپرائز کمیونی کیشن سالوشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے آئی سی بی سی کے ملک بھر میں پھیلے آپریشنز کو محفوظ، مستحکم اور موثر نیٹ ورک کارکردگی فراہم کی جائے گی۔
دونوں اداروں کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب چائنہ موبائل پاکستان کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں زونگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے سینئر عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو ملک کے مالیاتی شعبہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ، پائیدار اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہمی کے لیے زونگ فورجی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
زونگ فورجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس سالوشنز مسٹر فین جی ہوان (Fan Jiehuan) نے کہا کہ،” انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے ساتھ ان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں شراکت داری پرہمیں فخر ہے۔ یہ تعاون پاکستان کے مالیاتی نظام میں عالمی معیار کے آئی سی ٹی انفراسٹرکچر اور کلاؤڈ سروسز کے ذریعے جدت، سیکورٹی اور بااعتماد سروسز کو فروغ دینے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔”
اس شراکت داری کے ذریعے دونوں ادارے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، بہتر کنیکٹیویٹی، جدت اور ٹیکنالوجی کے اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کے اپنے عزم کی تجدید کر رہے ہیں، جو چین۔پاکستان اقتصادی تعاون کے وسیع تر فریم ورک کے تحت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا شراکت داری پاکستان کے زونگ فورجی
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔