data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ٹاؤن کی حدود میں بغیر ڈھکن کے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ چیئرمین اپنی ٹیم اور افسران اور عملے کے ساتھ روزانہ مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں پر موجود کھلے مین ہولز کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر ڈھکن لگوانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں خصوصاً جب بات معصوم بچوں کی زندگیوں کی ہو۔چیئرمین محمد یوسف نے اس اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ گلشنِ اقبال ٹاؤن میں تین سالہ بچے کے المناک طور پر کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی بنیادی ذمہ داری پوری نہیں کرتا اور شہریوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں تو ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ ہم اپنے ٹاؤن کے وسائل استعمال کرکے اپنے عوام اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے شہر کے بلدیاتی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں کھلے مین ہولز کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ انہوں نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی بلدیاتی ادارے فعال کردار ادا کریں تو ٹاؤنز پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ہمیں عوامی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن بڑے اداروں کی غفلت شہریوں کو خطرات میں ڈال رہی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے اس فوری فعال اور عملی اقدام کو بھرپور سراہا جا رہا ہے اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم شہر بھر میں دیگر بلدیاتی اداروں کے لیے بھی مثال بنے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو

پڑھیں:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی اجلا س کی صدارت کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی 23 سخت شرائط تسلیم:حکومت ترقیاتی اسکیموں میں کمی اور نئے ٹیکس لگانے پر تیار    
  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی
  • عافیہ کی رہائی تک مسلسل دعائوں کی ضرورت ہے‘ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
  • کراچی : نیشنل گیمز سیپاک ٹاکرا ایونٹ میں ونر اوررنراپ ٹیموں کا مہمان خصوصی احمد علی راجپوت کے ساتھ گروپ فوٹو
  • بلدیاتی نظام خودمختار بنائے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں‘ وزیربلدیات سندھ
  • کسی میں گورنر راج لگانے کی جرات نہیں: اسد قیصر
  • گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں: اسد قیصر
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی اجلا س کی صدارت کررہی ہیں
  • کراچی: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں