data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-14

 

اسلام آباد (صباح نیوز) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ کی صحت اور سلامتی کے ساتھ رہائی تک خصوصی، مسلسل اور ڈھیروں دعائوں کی ضرورت ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایام عافیہ کیس میں اہم

پیشرفت کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ اس موقع پر پوری قوم، علمائے کرام اور ائمہ مدارس و مساجد سے اپیل ہے کہ قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے جمعۃ المبارک سمیت روزانہ پنجگانہ نمازوں میں خصوصی طور پر دعائوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ بے گناہ ہے اس کے باوجود اس نے نہ صرف 22 سال کی طویل قید ناحق کی سزا کاٹی ہے بلکہ اپنے بچوں اور اہلخانہ سے جدائی کی اذیت بھی برداشت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے دنیا بھر میں حمایتی پیدا کردے اور جن کے ہاتھوں میں جیل کی کنجیاں ہیں ان کے دل و دماغ عافیہ کے حق میں پھیر دے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عافیہ کی نے کہا

پڑھیں:

شہر میں بنیادی حقوق و بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مفتی عدنان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(پ ر)پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں بنیادی حقوق اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ملک کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کی حالت زار قابل افسوس ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزگار کی عدم فراہمی، سڑکوں کے مسائل، قلت آب، ناقص صفائی ستھرائی و آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت و تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم اگر شہر کی ابتر صورت حال مزید کچھ عرصہ اور یوں ہی رہی تو خدشہ ہے کہ شہر میں افراتفری بڑھ جائے گی جس کو کٹرل کرنا مشکل بھی ہو سکتا ہے دوسری طرف کراچی کے دنیا کے اہم شہروں کی فہرست سے نکلنے کا بھی خطرح پیدا ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کراچی کو اون کرنے کا دعویٰ کرتی لیکن عملی اقدام سے گریزاں ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین