Jasarat News:
2025-12-11@23:49:38 GMT

ایلون مسک کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-4

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایسا اس وقت ممکن ہوسکے گا جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس عوام کے سامنے 1500 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو

کے ساتھ جانے میں کامیاب ہوگی۔ اس کمپنی میں ایلون مسک کا حصہ کافی زیادہ ہے اور اگر واقعی اس کے حصص کی فروخت 1500 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہوئی تو ایلون مسک بہت زیادہ امیر ہو جائیں گے۔اس دولت میں ٹیسلا اور دیگر کمپنیوں میں ایلون مسک کا حصہ شامل نہیں۔ مجموعی طور پر ایلون مسک 952 ارب ڈالرز کے مالک بن جائیں گے یعنی لگ بھگ دوگنا زیادہ امیر ہو جائیں گے۔ ابھی ایلون مسک 465 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور اس طرح وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے بہت قریب پہنچ جائیں گے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک ارب ڈالرز جائیں گے

پڑھیں:

پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ

علی ساہی : پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شہریوں کی دلچسپی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 12 روز کے دوران 15 لاکھ شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 18 ہزار افراد نے لائسنس بنوانے کیلئے مراکز کا رخ کیا,خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلے میں 13 ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے.

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب  کا کہنا تھا کہ8 لاکھ سے زائد شہری گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کے ذریعے سہولت حاصل کر چکے ہیں، شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں لائسنسنگ سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی  نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کا دورانیہ بڑھا کر تین شفٹوں پر مشتمل کردیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو زیادہ وقت تک سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے اجرا کیلئے مراکز پر پہنچ رہی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ لمبی قطاروں اور انتظار سے بچنے کیلئے آن لائن پورٹل استعمال کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • پاکستان میں مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے، قرضوں کا بوجھ، سرمایہ کاری کم ہونے کا امکان: آئی ایم ایف
  • بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری
  • پولیو کے خاتمے کےلئے پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
  • شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ
  • شہریوں پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع ہو گئی
  • کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان
  • ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ