Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:45:54 GMT
شہریوں پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا بڑا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں، جن کے منظور ہونے کی صورت میں عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ای سی سی کے سامنے پیش کی جانے والی سب سے بڑی تجویز — ’’آپشن ٹو‘‘ — کے مطابق او ایم سی مارجن میں 1.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔