ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی، ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے این سی پی ایس 2025ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا انہیں کسی سرکاری کام کیلئے رشوت نہیں دینی پڑی، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا، پولیس کے حوالے سے عوامی رائے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، یہ بہتری پولیس کے رویے اور سروس ڈلیوری کی عکاس ہے۔رپورٹ کے مطابق تعلیم، زمین و جائیداد اور ٹیکسیشن سے متعلق عوامی تاثر میں بھی بہتری آئی ہے، این سی پی ایس پاکستان میں بد عنوانی کا تاثر جانچنے کا پیمانہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گوجرانوالہ کی ترقی مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے: خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کی ترقی اور تعمیر نو مسلم لیگ ن کی لگن اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے۔
خرم دستگیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج 2011 سے فعال ہے اور شہر کے اسپتال، میڈیکل کالجز اور سڑکوں کی تعمیر بھی مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک محبت کرنے والا شہر ہے، اور جیسے جیسے شہر بڑھ رہا ہے، اس کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے دو فلائی اوورز بنائے جا چکے ہیں۔ مستقبل میں ریلوے کراسنگ پر انڈرپاسز اور مزید فلائی اوورز تعمیر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ جی ٹی روڈ شہر کی زندگی کی رگ ہے، اور ریلوے برجز کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل مزید کم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ شہر میں اربن ڈیولپمنٹ کے مسائل رہتے ہیں، مگر جہاں بھی مسائل ہوتے ہیں، انہیں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کو کامن ویلتھ میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل ہوئے ہیں اور شہر میں پہلوانی اور ویٹ لفٹنگ کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہر میں ویٹ لفٹنگ اور پہلوانی کے سینٹر بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان
  • معیشت بہتری کی جانب گامزن اور پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • معیشت مستحکم، پولیس اور سرکاری خریداری میں کرپشن ٹاپ پر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے
  • کرپشن کا دباؤ کم اور اداروں کی ساکھ میں بہتری آئی، این سی پی ایس 2025 سروے کی جھلکیاں
  • پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • کرپشن کم، شفافیت میں اضافہ، معیشت ترقی کی طرف گامزن
  • پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ جاری
  • پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • گوجرانوالہ کی ترقی مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے: خرم دستگیر