معیشت بہتری کی جانب گامزن اور پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تازہ ترین سروے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور کرپشن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
قومی کرپشن پرسیپشن سروے 2025 کی رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومتی کام کے لیے رشوت ادا نہیں کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت، قانون پر مبنی فیصلوں اور مالی نظم و ضبط کو اپنی اصلاحاتی حکمتِ عملی کا مرکزی حصہ بنایا، جس کے باعث شفاف طرزِ حکمرانی میں مسلسل بہتری آئی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی معیشت جمود سے نکل کر استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا معاشی استحکام کا اہم سبب بنا۔
مزید پڑھیں: کرپشن میں اضافہ، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار
رپورٹ کے مطابق پولیس کارکردگی اور سروس ڈیلوری میں بہتری کے باعث عوامی رائے میں مثبت تبدیلی آئی، جبکہ تعلیم، اراضی و جائیداد اور ٹیکسیشن کے حوالے سے بھی عوامی تاثر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق این سی پی ایس پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تصور کو جانچنے کا جامع پیمانہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف ایف اے ٹی ایف پاکستان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رشوت کرپشن گرے لسٹ معاشی استحکام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ایف اے ٹی ایف پاکستان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رشوت معاشی استحکام ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب حکومتی اقدامات سے لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں
لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث AQI میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ورنہ بھاری جرمانے سے خبردار کردیا ہے۔ ای پی اے ہیڈکوارٹر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔
ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹسپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر اسپرنکلنگ آپریشن بھی کیا گیا۔
16 تعمیراتی سائٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔ یونین ٹاؤن عبد الستار ایدھی روڈ پر سائٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزانہ فیلڈ رپورٹ کوڈیش بورڈ سے وزیراعلیٰ پنجاب چیک کرتی ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور حساس و بیمار افراداپنا خیال رکھیں،شہریوں کاتعاون ہرصورت ناگزیر ہے۔