پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ میں 17 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر لیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں روڈ چیک پوسٹوں کے ذریعے اور سمندر کے راستے کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زمینی راستے سے 17 لاکھ 46 ہزار 615 لیٹر جبکہ سمندری راستے سے 18 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل پکڑا گیا جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ڈیزل سے بھرے ٹرک اور آئل ٹینکرز بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 487.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز
پڑھیں:
کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں، کروڑوں مالیت کی اشیا ضبط
کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔
پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔
علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر ملک بھر میں اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔