Daily Mumtaz:
2025-12-10@13:19:24 GMT

بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔

دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو اسی ہفتے کے دوران کیس دوبارہ مقرر ہو گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کی مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت

صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی۔ آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے مونس علوی کی اپیل دوسرے بینچ کو ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی
  • سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
  • سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی
  • سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کی مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت
  • آئینی بینچز کا درخواستوں پر فوری سماعت کی اجازت دینے سے انکار