پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے، تعیناتی دفاعی نظام کیلئےاہم سنگ میل ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے، پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پوار یقین ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک ہیں، پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔ قرارداد شعیب صدیقی، شوکت بھٹی، طاہر جمیل، احسن رضا، ذوالفقار شاہ اور رانا احمد شہریار نے مشترکہ طور پر جمع کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس فورسز تعیناتی سے فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔