City 42:
2025-12-09@09:57:19 GMT

سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین عہدے سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

عثمان خان :سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکریٹری جنرل طاہر حسین کا استعفی منظور کرلیا .

 سیکرٹری جنرل طاہر حسین کا استعفی یکم جنوری 2026 سے موثر ہوگا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: طاہر حسین

پڑھیں:

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چیف وہپ اپوزیشن کو خط؛ عمر ایوب کیسز پر تحریری وضاحت طلب

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت سے متعلق باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی موجودہ قانونی حیثیت کی تحریری تصدیق فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری

ترجمان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء نہیں، تاہم اس بارے میں کوئی تحریری تصدیق سیکرٹریٹ کو نہیں ملی۔

اسی باعث چیف وہپ سے باضابطہ طور پر تحریری معلومات طلب کی گئی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب خان کے بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے، اس لیے کیسز کی تازہ پیش رفت اور قانونی پوزیشن جاننا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟

ترجمان کے مطابق طریقہ کار کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا عمل اسی وقت آگے بڑھایا جا سکتا ہے جب مطلوبہ دستاویزات اور تحریری وضاحت موصول ہو جائے گی۔

سیکرٹریٹ نے ملک عامر ڈوگر سے درخواست کی ہے کہ معاملے کی جلد تکمیل اور قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے درکار تمام تفصیلات اور دستاویزات فوری طور پر ارسال کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
  • قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی
  • سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی
  • قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کر دیا گیا
  • قومی اسمبلی میں خان کو رہا کروکے نعرے لگ گئے
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چیف وہپ اپوزیشن کو خط؛ عمر ایوب کیسز پر تحریری وضاحت طلب
  • پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
  • جاپانی اسمبلی میں کرسیاں چلتی ہیں مگر اداروں پر حملے نہیں ہوتے: سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم
  • حیدرآباد: جنرل سیکرٹری بھائی خان ویلفیئر یاسین آرائیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شفقت علی کو اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں