City 42:
2026-07-24@05:57:07 GMT

افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں، شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں۔ بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔  دہشت گردی  اور  معاشی ترقی کی کاوشیں  ساتھ نہیں چل سکتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں، علما کے اس کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.

5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

مذہبی علما کا یہ کنونشن خوارج کے فتنہ کے خلاف قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علما سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا،   قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں۔ بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔ 

ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور

 یہ صورتحال رہی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ نہ جادو ٹونے سے اور نہ کسی اور طریقے سے صرف شب و روز محنت سے ملک ترقی کرے گا، پوری قوم کو قومی معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں قوم اور علما کی دعاؤں سے پاکستان نے بھارت کی مسلچ کردہ جنگ میں اسے شکست دی۔  دشمن حیران اور دوست خوش ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے خلاف معرکہ جیتا بلکہ دوست ممالک اسے اپنی فتح سمجھتے ہیں اور ہمیں مبارک باد دیتے ہیں مگر یہاں اگر زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے تو اسے مسترد کرنا صرف ہماری نہیں سب کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی

انہوں نے کہا  کہ دشمن کے خلاف ہر محاذ پر  تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے والی افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑانا قبیح ترین حرکت ہے۔  افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو ہماری فوج کا دفاع کرنا حکومت، علما کرام، اور ہم سب کی ذمہ داری  ہے۔  پاکستان کو بھارت کی مسلط کی ہوئی جنگ کے خلاف  معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی ہے۔ معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں،  افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔

کسٹمز کی کارروائی ؛ کروڑوں کی اسمگل شدہ اشیا ضبط

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، فیلڈ مارشل عاصم  منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں افواج کی جرات کے ساتھ قیادت کی۔  مسلح افواج کی جرات  اوربہادری کے سبب دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا،  ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب  بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اُس شخص کے  پیچھے نماز  نہیں پڑھ سکتے۔خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو  رہے ہیں۔  شہدا نے جانیں قربان کرکے کئی بچوں کو  یتیم ہونے سے بچالیا۔ فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا۔

آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے شریف نے کہا کے خلاف یہاں ا

پڑھیں:

طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حکام نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر تنظیم کے 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کارروائی کے دوران طالبان اہلکاروں نے تنظیم کے کمپیوٹرز، دستاویزات اور دیگر دفتری سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان حکومت کا ایک اور متنازع فیصلہ، خواتین کو صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گرفتار کیے گئے ملازمین کو کہاں منتقل کیا گیا ہے اور ان کی موجودہ حالت کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 2 افراد تنظیم کی سربراہ زرقا یفتلی کے قریبی رشتہ دار ہیں، جو اس وقت افغانستان سے باہر مقیم ہیں۔

Sources in Kabul told Afghanistan International on Wednesday that Taliban agents raided the office of the Women and Children Legal Research Foundation (WCLRF) earlier this week and detained six staff members.https://t.co/ly2WtJb202 pic.twitter.com/fQ8qbUdHiN

— Afghanistan International English (@AFIntl_En) July 23, 2026

زرقا یفتلی خواتین کے حقوق کی معروف کارکن ہیں اور گزشتہ سال انہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2026 زاید ایوارڈ فار ہیومن فریٹرنٹی سے نوازا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زیرِ حراست افراد کے اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عزیزوں کی حراست کی جگہ، قانونی حیثیت اور صحت کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ اسٹارز سے ملاقاتوں اور لباس کے معاملے پر طالبان رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے

ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن تعلیم، خواتین اور بچوں کے حقوق کی وکالت، تحقیقی سرگرمیوں اور تحقیقاتی رپورٹس کی تیاری کے شعبوں میں کام کرتی رہی ہے۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں، خصوصاً خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں، پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس عرصے کے دوران کئی سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد تنظیمیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے یا مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان سول سوسائٹی طالبان فلاحی تنظیم کابل کمپیوٹرز متحدہ عرب امارات ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری