باپ بیٹے کی شاندار جوڑی نے ’ہنگری ہنگری ہِپوز‘ سب سے کم وقت میں کلیئر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے مشہور ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر حیران کر دیا، مگر اس بار انہوں نے تنِ تنہا نہیں بلکہ اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر ایک ایسا دلچسپ اور غیر معمولی کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں توجہ کھینچ لی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش ، جو پہلے ہی بیک وقت سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ بطور ٹیم ’’ہنگری ہنگری ہِپوز‘‘ کو سب سے کم وقت میں کلیئر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پیٹر نے چند ماہ قبل معصومانہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ دونوں مل کر کوئی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں؟ اس سوال نے باپ اور بیٹے کے ذہنوں میں نیا عزم پیدا کیا، اور دونوں نے مل بیٹھ کر ایسا چیلنج تلاش کرنا شروع کیا جو نہ صرف مشکل ہو بلکہ اسے کرتے ہوئے مزہ بھی آئے۔
بالآخر انہیں وہ ریکارڈ مل ہی گیا—دو افراد کی ٹیم کی حیثیت سے ہنگری ہنگری ہِپوز سب سے کم وقت میں مکمل کرنے کا چیلنج۔ یہ ایک تیز رفتار، دلچسپ اور بچوں میں مقبول کھیل ہے، مگر اسے ریکارڈ وقت میں کلیئر کرنا ایک الگ مہارت چاہتا ہے۔
چند ہفتوں کی مشق اور بے شمار کوششوں کے بعد ڈیوڈ رش اور پیٹر نے صرف 5.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح
روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
دبئی، : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی کی فتح میں مرکزی کردار روومن پاؤل کی برق رفتار اور ناقابلِ شکست 96 رنز کی اننگز نے ادا کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ روومن پاؤل نے 52 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا جبکہ جورڈن کاکس نے 52 رنز کی عمدہ باری کھیل کر بھرپور ساتھ دیا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان 119 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ ڈیویڈ ولی نے پہلی اوور میں ایلکس ہیلز اور علتشان شرافو کو آؤٹ کرکے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ مستفیض الرحمان نے انمکت چند کو صفر پر آؤٹ کرکے اسکور 10 رنز پر تین کھلاڑیوں کے نقصان تک پہنچا دیا۔ فل سالٹ نے 27 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی مگر محمد نبی اور وقار سلام خیل نے اننگز پر گرفت مضبوط بنائے رکھی۔ سلام خیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آندرے رسل نے کچھ دیر کے لیے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر سلام خیل نے انہیں بھی قابو کرلیا۔
دیگر کھلاڑی بھی بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم بڑے مارجن سے شکست کھا گئی۔میچ کے بہترین کھلاڑی روومن پاؤل قرار پائے جنہوں نے کہا کہ نارائن اور چاولہ جیسے تجربہ کار اسپنرز کے خلاف اسٹرائیک گھمانا اہم تھا، جس کے بعد فاسٹ بولرز کے خلاف کھیل آسان ہوا۔ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم تینوں شعبوں میں کمزور رہی اور بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔دبئی کیپیٹلز کی یہ رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی فتح ہے جبکہ ابوظبی کے خلاف یہ بڑا مارجن برقرار رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم