اسلام آباد(نیوزڈیسک) شزہ فاطمہ خواجہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔

وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ، دوست ملک نے ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے، حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ سیٹلائٹ انٹر نیٹ پر کام تیزکردیا گیا۔ توقع ہے کہ اے آئی بیسڈ کلاؤڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی۔ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جدت، رسمی معیشت اور ذمہ دارانہ ترقی کی حوصلہ افزائی پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے، وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آرہے ہیں ، بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کا قیام ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بڑاقدم ہے ، اس سے نجی شعبے کے ساتھ پورا سال مستقل رابطے کی سہولت میسرہوگی اوراس کے نتیجے میں پالیسی میں بہتری اور اگلے بجٹ سے قبل موثرمشاورتی عمل درآمد کو ممکن بنایاجاسکے گا،نیسلے پاکستان کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایون سینا کر رہے تھے جبکہ چیف فنانشل آفیسر مقصود احمد انجم اور ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفد نے وزیرِ خزانہ کو پاکستان کے ساتھ نیسلے کے دیرینہ تعلق اور مستقبل کی توسیعی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کمپنی کی کاروباری مضبوطی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیسلے نے مقامیت ، پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ، جدید آٹومیشن، کارکردگی میں بہتری اور مصنوعات میں مسلسل جدت کے ذریعے اپنے آپریشنز کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ میں نیسلے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ شیخوپورہ اور خانیوال کی فیکٹریاں مکمل طور پر خودکار اور عالمی ڈائیگناسٹک نظام سے منسلک ہیں، جس سے پاکستان میں نیسلے کے آپریشنز عالمی معیار کی تنصیبات کے برابر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی میں پائیداری، زرعی خدمات کی تبدیلی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے جاری اور آئندہ آنے والی سرمایہ کاری پر کام ہو رہا ہے،نیسلے شمسی اور بائیو ماس توانائی کے نظام، ڈیجیٹل ڈیش بورڈز، ماحول دوست پیکیجنگ اور سپلائی چین کی آٹومیشن پر عمل کر رہی ہے جس سے اخراجات اور گرین ہائوس گیسوں میں کمی آ رہی ہے اور کمپنی کی طویل المدتی مسابقت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ وفد نے بتایا کہ مقامی ویلیو کری ایشن کے فروغ کے وسیع تر عمل کے تحت نیسلے کی لوکلائزیشن کی کوششوں نے کمپنی کی مضبوطی کو واضح طور پر بڑھایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی سالٹ رینج میں پہلی بارتیتر کے شکارکے لئے پرمٹس کی نیلامی مکمل
  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بننے کو تیار، نوجوان اس سفر کی اصل طاقت ہیں: بلال بن ثاقب
  • چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟
  • وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
  • ڈیجیٹل کیمرے کی پیدائش: ایک انجینیئر نے فوٹوگرافی کی دنیا بدل کر رکھ دی
  • شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
  • اسٹاک مارکیٹ کا عروج، غیر ملکی سرمایہ کاری غائب