نیپرا کا سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو مجوعی طور پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔
اسلام آباد سے نیپرا کے مطابق دونوں کمپنیوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے، 2021 میں ملک میں بجلی بلیک آؤٹ کے بعد بلیک اسٹارٹ سہولت کے قیام کی ہدایت کی تھی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو بلیک اسٹارٹ سہولت مؤثر بنانے کی ہدایت کی جاتی رہی، سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی میں بلیک اسٹارٹ سہولت مؤثر بنانے میں سست روی پائی گئی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو شوکاز جاری کیے گئے تھے، پاور پلانٹس کے ساتھ بلیک اسٹارٹ سہولت یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے، 2022 اور 2023 میں بھی بلیک آؤٹ ہوتے رہے۔
نیپرا کے مطابق بلیک اسٹارٹ سہولت بجلی بلیک آوٹ کے بعد جلد بحالی میں مدد دیتا ہے۔
نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی 15 روز میں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ جمع کرائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کے مطابق
پڑھیں:
بس اور ٹرین پر سفر کے دوران خودکار طور پر اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی
گوگل جلد ہی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائیڈ میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے والا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے فون خود بخود سیٹنگز ایڈجسٹ کرے گا جب یہ شناخت کرے گا کہ صارف بس یا ٹرین میں سفر کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی
اینڈرائیڈ پہلے ہی ڈرائیونگ موڈ کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران آنے والی کالز اور نوٹیفیکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو خلل نہ ہو۔ تاہم موجودہ فیچرز میں یہ بس یا ٹرین میں سفر کا پتہ نہیں لگا سکتا، جس کی وجہ سے صارفین کو سفر کے دوران خود سے والیوم کم کرنا، ڈو ناٹ ڈسٹرب وغیرہ آن کرنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل ایک نیا موڈ متعارف کرانے والا ہے جسے ٹرانزٹنگ موڈ کہا جا رہا ہے۔ یہ موڈ اینڈرائیڈ 15 QPR2 میں لانچ کیے گئے موجودہ موڈز کی طرح کام کرے گا اور اس میں ایک خصوصی ٹرگر ہوگا: ’وائل ٹرانزٹنگ‘۔ اس موڈ کی مدد سے صارف کے فون کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کر کے عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: عدالت نے گوگل کے کروم اور اینڈرائیڈ کے بیچنے پر پابندی عائد کر دی
گوگل پلے سروسز ڈرائیونگ موڈ کی شناخت کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کرے گی کہ صارف کب بس یا ٹرین میں ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک تفصیلات نہیں بتائیں کہ سیٹنگز میں کیا تبدیلیاں شامل ہوں گی، مگر امکان ہے کہ صارف نوٹیفیکیشنز، اسکرین سیٹنگز، ڈارک موڈ اور دیگر فیچرز کو خودکار طور پر اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکے گا۔
مزید اطلاعات کے مطابق یہ موڈ گوگل کے آنے والے موشن کیوز فیچر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے، جس کا مقصد سفر کے دوران حرکت سے پیدا ہونے والی بیماری کو کم کرنا ہے۔ ٹرانزٹنگ موڈ ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ 16 QPR3 میں مارچ میں لانچ ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری ریلیز کی تاریخ ابھی گوگل کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
google we news اینڈرائیڈ پبلک ٹرانسپورٹ ٹرانزٹنگ موڈ ٹرین ٹیکنالوجی ڈرائیونگ موڈ سیٹنگز کال گوگل