وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

افغان طالبان سے اچھائی کی اُمید نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے۔

یہ نہیں ہونا چاہیے صبح اٹھے، تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے: خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ جن کو واپس لاگیا ہمیں اسمبلی میں اس کے متعلق بتایا گیا تھا، انہوں نے ہمارے علاقے کی میپنگ کی، ریکنگ کی، سینٹرز کھولے، سوات میں ان کے آنے پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے تھے، ایک بہت بڑی تعداد تھی جو فیملی سمیت واپس آئے تھے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے، اس وقت ہم افغانستان اور بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف

پڑھیں:

اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کےلیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسےبیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پرشرم آنی چاہیے۔ پی ٹی آئی پاکستان کا دفاع کمزورکرنا چاہتی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالا دیا گیا، پچھلے 12 سال میں خیبرپختونخوا کو کھنڈربنا دیا گیا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں ، یہ ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں۔

مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف پاکستان مخالف بیانیے سے اظہار لا تعلقی نہیں کر رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
  • پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
  • رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد: پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے
  • پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے، رکن قومی اسمبلی
  • قربانیوں کی داستانیں ان کو بھی سنائیں جو کہتے ہیں’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘، خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر سخت تنقید، پاکستان دشمن رویہ قرار
  • پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف