ڈاکٹر فرزانہ باری کا ایمان مزاری اور ہادی کے خلاف جاری ٹرائل پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام ٹائمز کے ساتھ ڈاکٹر فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ جج افضل مجوکہ کی عدالت میں جاری انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کے خلاف کیس تیزی سے چلایا جا رہا ہے، ایک شرم ناک ٹرائل چلایا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فوری طور پر اس ٹرائل کو روکنا چاہیے اور ملزمان کو جائز حقوق ملنے چاہییں۔ متعلقہ فائیلیںڈاکٹر فرزانہ باری پاکستان میں حقوقِ نسواں اور سماجی انصاف کی ایک نمایاں اور جرات مند آواز ہیں۔ وہ اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی بانی ڈائریکٹر اور سابق پروفیسر کی حیثیت سے علمی اور تحقیقی دنیا میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ تعلیم اور تحقیق کے ذریعے انہوں نے نوجوانوں کی ایک نسل کی تربیت کی ہے اور ملک میں صنفی مطالعہ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا تحقیقی کام ہمیشہ پاکستان کے سماجی، سیاسی اور معاشی ڈھانچے میں خواتین کے کردار اور ان کے چیلنجز پر مرکوز رہا ہے۔ ڈاکٹر باری نے نہ صرف تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے، بلکہ وہ عملی طور پر بھی کئی دہائیوں سے ملک کی مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فعال رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی معاشرے میں گہرے رچے بسے خواتین کے خلاف تشدد، غیرت کے نام پر قتل، جبری شادیوں، اور صنفی امتیاز پر مبنی قوانین کے خلاف توانا آواز اٹھائی ہے۔ وہ میڈیا پر اور عوامی پلیٹ فارمز پر اکثر نظر آتی ہیں جہاں وہ سیاسی حکمرانی اور جمہوریت کے اندر خواتین کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔ ان کی یہ جدوجہد انہیں ایک ایسی شخصیت بناتی ہے جو صرف اداروں کے اندر تبدیلی کی بات نہیں کرتی بلکہ سڑکوں پر اور قانون سازی کے ایوانوں میں بھی صنفی مساوات کے لیے لڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نامدار ہادی علی چھٹہ کیخلاف مقدمات پر ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو بیانیے بدل گئے: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو ان کے بیانیے بدل گئے۔ قیدی کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی باتیں شیئر کی گئیں تحریک انصاف کی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیکر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت جھوٹ بول کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔