ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس شدت اختیار کرگیا۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے، ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر کل ہڑتال کرے گی، ہفتے کے روز وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایمان مزاری اور ہادی علی
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔