لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی، جس مین بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، قومی یکجہتی و قیام امن، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، قومی اقلیتی کمشن، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی ہستی نہیں ہے۔ عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اسلام ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان پورے عالم اسلام کا قلعہ ہے، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام علماء کرام اور پوری قوم متحد ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کی پاکستان اور دنیا بھر میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد و وحدت اور رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو سراہا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن

پڑھیں:

اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-35

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات
  • مولانا فضل الرحمٰن، راجہ محمد ظفر الحق ملاقات، مفاہمت وقومی وحدت پر گفتگو
  • کیا حکومت اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے؟
  • عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ‘ مقررین
  • اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • 27 ویں ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں‘ فضل الرحمن
  • پارلیمنٹ سے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بل کی منظوری تاریخی قدم
  • 27ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • ‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور