مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ملتان میں وفاق المدارس العربیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کے اجلاس منعقدہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیر شاہ روڈ ملتان میں مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری نے فرمایا کہ دینی مدارس دینی تعلیم اور حفاظت اسلام کے علمبردار ہیں جب تک اسلام رہے گا، دینی مدارس بھی رہیں گے، دینی تعلیم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، دینی مدارس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1860 کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے علاوہ کسی اور طرح سے دینی مدارس کی رجسٹریشن قبول نہیں ہے، جبری رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارکن سختیوں کے ماحول میں حضرات انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کی تعلیمات، حضرات انبیا علیہم السلام کے اسوہ حسنہ پہ عمل کریں اور دباو وجبر کے اس دور میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کریں، وہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنے کام میں استحکام پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات اور حضرات انبیا علیہم السلام کی تاریخ صبر اور استقامت سے لبریز ہے، جب تک جان میں جان ہے دین کی خدمت سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔
مسئولین نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، صدر وفاق المدارس قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن، سرپرست وفاق المدارس العربیہ اور قائد وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دینی مدارس کے حقیقی ترجمان وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت جو فیصلہ کرے گی، دینی مدارس اس فیصلے پر کاربند ہوں گے۔ وفاق المدارس کے معاون مسئول مولانا محمدقاسم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک میں اسلامی کا بھی مرکز مدارس کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
نومبر میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ‘ 54 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-12
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان میں نومبر کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی حکمت عملیمیں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔دہشتگرد عام شہریوں نشانہ بنانے لگے ہیں کیونکہ یہ سافٹ ٹارگٹس کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں، نومبر کے دوران عام شہریوں کی اموات میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے سخت کارروائیاں کی ہیں اور نومبر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیلیے ایک مہلک ترین مہینہ ثابت ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 206 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نومبر میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 97 واقعات رپورٹ ہوئے، اکتوبر میں ایسے حملوں کی تعداد 89 تھی۔ عام شہریوں کی اموات میں اکتوبر کے مقابلے نومبر میں 80 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں دہشتگردی سے 54 عام شہری جاں بحق ہوئے جو اکتوبر میں 30 تھے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کے پیچھے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ نومبر میں دہشتگردی سے 25 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 7 امن کمیٹیوں کے ارکان جاں بحق ہوئے، نومبر میں دہشت گردی سے 83 سیکورٹی اہلکار، 67 عام شہری اور امن کمیٹیوں کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔