آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شرکا سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز، بحری شعبے میں بدلتے ہوئے مواقع اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکا کو کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں سے آگاہ کیاـ

قبل ازیں شرکا کو موجودہ میری ٹائم خطرات، پاک بحریہ کی میری ٹائم آگہی کے اقدامات اور ساحلی آبادیوں کی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

پارلیمنٹرینز، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، سینیئر عسکری افسران، میڈیا نمائندگان، انٹرپرینیورز، بزنس لیڈرز اور ماہرین تعلیم پر مشتمل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے قومی سطح پر بحری آگہی اور پالیسی سازی میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

یہ گیارہ روزہ ورکشاپ شرکا کی میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق فہم میں اضافہ اور بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی بحری چیلنجز اور مواقع پر سیرحاصل گفتگو کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر دورہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ نیول ہیڈکوارٹرز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ نیول ہیڈکوارٹرز وی نیوز میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ سیکیورٹی ورکشاپ کے پاک بحریہ کے لیے

پڑھیں:

28ویں نیشل کمانڈ کورس کے شرکا کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، عوامی تحفظ مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔

ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618 تھانوں میں پولیس کی نفری 1,31,850 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ سندھ حکومت نے 189.7 ارب روپے کا سالانہ بجٹ پولیس کے لئے مختص کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس برصغیر کی سب سے پرانی پولیس فورس ہے، سنہ 1843ء میں سر چارلس نیپئر نے رائل آئرش کانسٹیبلری کے ماڈل پر قائم کیا تھا۔ سندھ پولیس پاکستان کی دوسری بڑی پولیس فورس بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کو انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر اسٹریٹجک انداز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہم نے سندھ پولیس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کئے ہیں۔ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی منشیات سے وابستہ جرائم کا خاتمہ کے لئے کارروائیاں قابل تعریف ہیں، پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکجز، ہیلتھ کارڈز اور اسکالرشپس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں آگے بڑھائیں،جماعت اسلامی ہند
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس کے دوران 47ابتدائی کمانڈ کورس کے شرکا (اے ایس پیز) کے 52ویں مخصوص وفد سے خطاب کررہے ہیں
  • نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا سےجوڑا جائے،جماعت اسلامی ہند
  • پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
  • اسلام آباد اور ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکوں میں مماثلت ہے، آئی جی کے پی
  • 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے شرکا کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، عوامی تحفظ مزید مضبوط کرنے کا عزم
  • اجتماع عام کے شرکا کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے‘ رخشندہ منیب
  • کندھکوٹ، پیپلزپارٹی کے58 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے شرکا