امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈٹیکٹوز نے بدھ کے روز حراست میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق انہیں کم عمر کو فحش مواد بھیجنے اور نقصان دہ مواد منتقل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، جو دونوں سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیچر اس وقت سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پی ای ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے دوران پولیس نے ٹیچر کی جانب سے بھیجے گئے میسیجز اور تصاویر حاصل کرلیں۔ شیرف آفس کے مطابق ملزمہ نے سوال و جواب کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے طالبعلم کو میسیج اور تصویر بھیجی تھی۔

راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے اور ہر الزام پر 5 ہزار ڈالر کے عوض مجموعی طور پر 10 ہزار ڈالر کی ضمانت مقرر کی گئی ہے۔ اگر جرم ثابت ہو جائے تو وہ ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا پانے کی مرتکب ہو سکتی ہیں۔

امریکہ میں کم عمر طلبہ کے ساتھ نامناسب رابطے کے الزامات میں اساتذہ کی گرفتاری کے واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں مختلف ریاستوں میں کئی اساتذہ کو اسی طرح کے جرائم پر گرفتار یا سزا دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: میٹرو بس میں سونے کی بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار

—فائل فوٹوز

لاہور کی میٹرو بس میں خواتین کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی کے مطابق متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزم خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں

واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برقعہ پوش ملزم خواتین میٹرو بسوں میں بالیاں، نقدی اور موبائل چراتی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد ہوئی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلوریڈا: 13 سالہ طالبعلم کو ’نازیبا تصاویر اور پیغامات‘ بھیجنے والی اسکول ٹیچر گرفتار
  • لاہور: میٹرو بس میں سونے کی بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
  • ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف
  • پڈعیدن،اسکول ٹیچر کویرغمال بناکر طلبہ وا ساتذہ کا احتجاج
  • شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا
  • تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ معمولاتِ زندگی ٹھپ؛ ہلاکتیں
  • کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں