کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمن اور زاہد علی کو ایف آئی اے  نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا کرانے والوں گروہوں کیساتھ منسلک ہونے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متن مقدمہ میں بتایا گیا  ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پرفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے۔ ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ بھی کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کی۔

زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا، بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے تھے۔زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر تعارف کراتا تھا، ورلڈ کرکٹ لاء کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے منسلک تھا۔

ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے، ملزم کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ بھی کرتا رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ملوث تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زاہد علی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا