راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو رشتے سے انکار کرنے پر خاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نے اس کی بہن کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس  کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس  کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 927/2025 بجرم دفعہ 23-1-A درج کرلیا گیا ، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایک ملزم حبیب اللہ ولد یار محمد کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول  برآمد کی گئی۔

 گرفتار ملزم 11 نومبر 2025 کو اپنے  ساتھیوں کے ہمراہ سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کی نیت سے جا رہے تھے ، پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ، پولیس مقابلے کا مقدمہ الزم نمبر 909/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔

 ملزم حبیب اللہ موقع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش چند روز قبل  اپنے گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹری بیوشن باکس  چوری کرکےفروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا
  • لاہور: غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور 2 رشتے دار گرفتار
  • لاہور؛ پاکستانی نژاد امریکی خاتون سے سابق شوہر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
  • کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں
  • 2 کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار