سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، 1.4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کی روزی پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت پہلی اسٹریٹ اکانومی قانون سازی کے لیے تیار ہے جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت احساس ریھڑی بان روزگار تحفظ بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، 1.

4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کی روزی پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 380 ارب روپے کی اسٹریٹ اکانومی کو مکمل قانونی ڈھانچہ دے  کر صوبائی حکومت نے تاریخ رقم کردی ہے، نئے قانون میں ہراسانی اور رشوت ستانی کو سنگین جرم قرار دیا جائے گا۔

رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کے خلاف بغیر نوٹس انسداد تجاوزات کارروائیاں مکمل طور پر ممنوع ہونگی، نئے قانون میں ریڑھی بانوں کو مائیکرو فنانس، کریڈٹ، انشورنس اور ایمرجنسی سپورٹ تک رسائی ملے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے ریاست مدینہ کے وژن کے مطابق ہر شہری کو قانون کا مساوی تحفظ حاصل ہوگا، ریڑھی بانوں کے لیے محفوظ وینڈنگ زونز، واضح حقوق، اور مکمل قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں، اسٹریٹ وینڈنگ سرٹیفکیٹ قانونی تحفظ کی ضمانت ہوگی اور ریڑھی بانوں کی روزانہ کی کمائی سرکاری چھتری تلے محفوظ ہوگی۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریڑھی بانوں کے خیبر پختونخوا نے کہا کہ جا رہا ہے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن