وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پہلی بار اسٹریٹ اکانومی سے متعلق تاریخی قانون سازی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025‘ کا مسودہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل اور مضبوط حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا

وزیراعلیٰ کے مطابق نئے قانون کے تحت صوبے کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بان ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل ہوں گے اور کسی کو بھی ان کی روزی پر ناجائز قبضہ یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 380 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسٹریٹ اکانومی کو قانونی ڈھانچہ دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

نئے قانون میں ریڑھی بانوں کو ہراسانی اور رشوت ستانی سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان جرائم کو سنگین نوعیت کا جرم قرار دیا جائے گا۔

رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کے خلاف کسی بھی انسداد تجاوزات کارروائی بغیر نوٹس مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ جب کہ ریڑھی بانوں کو مائیکرو فنانس، کریڈٹ، انشورنس اور ایمرجنسی سپورٹ جیسی سہولیات تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ بل عمران خان کے ریاستِ مدینہ کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ہر شہری کو مساوی قانونی تحفظ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے صاحبزادے پشاور کے بڑے طبی ادارے کے لیگل ایڈوائزر مقرر

نئے قانون کے تحت ریڑھی بانوں کے لیے محفوظ وینڈنگ زونز، واضح حقوق اور مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اسٹریٹ وینڈنگ سرٹیفکیٹ ان کے معاشی تحفظ کی ضمانت ہوگا اور ان کی روزمرہ کمائی حکومتی سرپرستی میں محفوظ رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بل میں تحصیل وینڈنگ کمیٹیوں کے فیصلوں میں ریڑھی بانوں کی لازمی نمائندگی شامل ہوگی تاکہ ان کی آواز براہِ راست پالیسی سازی میں شامل ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڑھی بانوں کی محنت، جدوجہد اور عزتِ نفس قابلِ احترام ہے اور حکومت ان کی کھوئی ہوئی خودی اور وقار کو بحال کرے گی۔

بل کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون صوبے کے محنت کش طبقے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور اسٹریٹ اکانومی کو جدید، محفوظ اور منظم بنانے کی بنیاد رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور خیبرپختونخوا ریڑھی بان بل سہیل آفریدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور خیبرپختونخوا ریڑھی بان بل سہیل ا فریدی ریڑھی بانوں نے کہا کہ جائے گا کے لیے

پڑھیں:

کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق آئندہ ہفتے اس سلسلے میں پولیس حکام کی جانب سے ایک بھر پور آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت پہلی اسٹریٹ اکانومی قانون سازی کے لیے تیار
  • ریڑھی بانوں کے حقوق کی قانونی ضمانت: احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025 تیار
  • لداخیوں کا 30 رکنی قانون ساز اسمبلی، خطے کے لئے ریاستی درجے کا مطالبہ
  • ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  •  بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی: شیری رحمان
  • اردن کی پارلیمان نے بھرتیاں بحال کرنے کا قانون منظور کر لیا
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
  • کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام
  • قانون سازی ججوں کی خواہشات پر نہیں ہو سکتی، طلال چودھری