کراچی:

شہر میں بھتہ خوری کے پے در پے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ مافیا کے خلاف 2 اہم چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے دو ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس سے اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتے کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا

پڑھیں:

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچ، شہر میں 3 روز کے دوران بھتہ طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا
  • کراچی میں بھتہ خوورں کے خلاف کارروائیاں؛ 4ملزمان گرفتار
  • کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھتے کی پرچیاں ملنے پر ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار 
  • جائیداد کے لالچ میں شوہر کے قتل کا معما حل, اصل قاتل اہلیہ آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار